قرضوں کے نام پر 471 ملین

قرضوں کے نام پر 471 ملین کا فراڈ کرنے والے 12 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ اباد میں کارروائی کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے قرضوں کے نام پر 471 ملین کا فراڈ کرنے والے 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی واردات پکڑ لی، قرضوں کے نام پر 471 ملین کا فراڈ کرنے والے 12 ملزمان گرفتار کر لئے، اس دوران تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایبٹ آباد میں زرعی قرضے دینے کے لئے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قرضہ کے حصول کے لیئے زمین کی قیمتں مارکیٹ و سرکاری ریٹ متصادم نہیں تھیں۔ ان میں زیادہ تر قرضے زمین کی جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دیئے گے۔ ان میں 171 اکاونٹس میں 471 ملین کا فراڈ کیا گیا۔ اس دوران تحقیقات کرتے ہوئے ایف آئی نے 12 ملزمان گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر لیا۔

مزید پڑھیں:  مردان: موٹرکار اور ٹریکٹر میں تصادم، 4 افراد شدید زخمی