سرکاری جامعات میں وی سیز تعیناتی

خیبرپختونخوا: سرکاری جامعات میں وی سیز تعیناتی کیلئے کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری جامعات میں وی سیز تعیناتی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پروفیسر عبداللہ ملک اکیڈمک سرج کمیٹی کے کنوینر مقرر کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق انور الحسن گیلانی، محمد اسلم بیگ، ڈاکٹر سارہ صفدر کمیٹی ممبران جبکہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری کمیٹی کے سیکریٹری مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں 19پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز موجود نہیں، حکومت وائس چانسلرز کی خالی سیٹیں پہلے سے مشتہر کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری جامعات میں وی سیز تعیناتی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  اعظم سواتی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل