پنجاب میں فضائی آلودگی نے

پنجاب میں فضائی آلودگی نے الارم بجا دیا ، وبائی امراض میں اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان کا صوبہ پنجاب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے، اس دوران پنجاب میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جبکہ وبائی امراض میں اضافہ نے اسے مزید سنگین بنا دیا ہے۔ سموگ کے باعث پنجاب کے شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے، پہلے نمبر پر ملتان ہے جہاں کی ائر کوالٹی انڈیکس 407 ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 235 ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 410، سید مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی 276 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، یہاں وبائی امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے، بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث گلے، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریاں بڑھنے لگی۔
طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہن کر گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ایئر کوالٹی انڈیکس کو چیک کریں، گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے صدربائیڈن کی دعوت قبول کرلی، ملاقات شیڈول