دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ

دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اسد عمر

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر اسد عمر نے واضح کیا کہ ان کے بارے میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی جوائن کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ فواد چوہدری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری بہت تند و تیز زبان استعمال کر رہے ہیں انہیں یہی کہوں گا کہ وہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل فواد چوہدری کے بھائی اور عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں عمران خان نے فواد چوہدری کے لیے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فواد چوہدری سے کہیں پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید سے باز رہیں۔

مزید پڑھیں:  شبقدر میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا ،بیٹی زخمی