ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے، اس لئے سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ہی اقلیتوں کیے تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مینارٹی کارڈ متعارف کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوچ رہی ہوں سموگ کے حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھوں، سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر سموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہواؤں کو نہیں پتا دونوں ملکوں کے درمیان میں بارڈر ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کرتے سموگ سے لڑنا نا ممکن ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مینارٹی کارڈ متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا جو ان کیلئے کسی تحفظہ سے کم نہ تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مینارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیئے جائیں گے، یہ دیوالی کے تہوار پر 1400 خاندانوں کیلئے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیوالی کا دیا دلوں کو جوڑتا ہے، میرے پلان میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، اقلیتی برادری کیلئے فنڈز ڈبل کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments