ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں درہ آدم انڈس ہائی وے دو مقامات پر احتجاجاً بلاک کر دی گئی۔ مظاہرین نے اس موقع پر الزام لگایا کہ پولیس نے زرغن خیل قاسم خیل اور اخوروال کے 9 افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رکھا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، اغواء کے دو مقدمات میں پوچھ گچھ کیلئے صرف حراست میں لیا گیا ہے، قاسم خیل کے الیاس اور سعید شاہ نامی افراد کے خلاف اغواء کے مقدمے درج ہیں۔ اخوروال اور قاسم خیل سے تعلق رکھنے والے افراد نے رقم لین دین کے تنازع پر دو افراد کو اغواء کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میں درہ آدم انڈس ہائی وے دو مقامات پر احتجاجاً بلاک کر دی گئی۔مظاہرین نے 9 افراد کی گرفتاری کا الزام پرلیس پر لگایا ہے، جبکہ پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے صرف حراست میں لینے کا کہا گیا ہے.
Load/Hide Comments