ویب ڈیسک: نیشنل جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے نامزدگی کی تصدیق بھی کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے نام مانگے تھے جس پر پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ سے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو نامزد کیا ہے ۔
13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں 2 حکومتی اور 2 اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔ تحریک انصاف آئندہ 24 گھنٹے میں دونوں نام چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ارسال کرے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت نے قومی اسمبلی سے بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کو نامزد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے. چیئرمین سینیٹ ایوان بالا سے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایوان زیریں سے اراکین کے نام وزیر اعظم کو دیں گے۔
Load/Hide Comments