رائٹ سائزنگ پالیسی پرعمل درآمد

رائٹ سائزنگ پالیسی پرعمل درآمد کا آغاز، 6770 پوسٹیں ختم

ویب ڈیسک: رائٹ سائزنگ پالیسی پرعمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے پالیسی تحت وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارتوں ومحکموں میں گریڈ ایک سے 22 تک کی 4816 پوسٹوں کو ختم اور 1954 پوسٹوں کو متروک قرار دیدیا گیا، اس حساب سے مجموعی طور پر 6770پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
کفایت شعاری کا یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27اگست2024 کے فیصلہ پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا، اس اقدام کا مقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کم کرنے سمیت انتظامی اخراجات بھی کم کرنا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم کی گئی ہیں، ان میں گریڈ 22کی دو، گریڈ 20 کی 22، گریڈ 19کی 69، گریڈ 18 کی 93، گریڈ 17 کی 270، گریڈ 16 کی 325، گریڈ 15 کی 122، گریڈ 14 کی 382، گریڈ 13 کی 155، گریڈ 12 کی 26، گریڈ 11 کی 254، گریڈ 10 کی 29، گریڈ 9 کی 862، گریڈ 8 کی 28، گریڈ 7 کی360، گریڈ 6 کی 14، گریڈ 5 کی 86، گریڈ 4 کی 261، گریڈ 3 کی 80، گریڈ 2 کی 419 اور گریڈ ایک کی 957 پوسٹیں شامل ہیں۔
رائٹ سائزنگ پالیسی پرعمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے جو پوسٹیں ختم کی گئِی ہیں ، ان میں نان گزاٹڈ کی تعداد 4360 بنتی ہے جبکہ گزاٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456ہے، جو پوسٹیں متروک قرار دی گئی ہیں، ان میں گریڈ 18 کی 10، گرید 17 کی 12 پوسٹیں شامل ہیں جبکہ گریڈ 16 کی 147، گریڈ 15 کی 199، گریڈ 14 کی 92، گریڈ 13 کی 7، گریڈ 12 کی 6، گریڈ 11کی 194، گریڈ 10 کی 5، گریڈ 9 کی 215، گریڈ 8 کی 5، گریڈ 7 کی 95، گریڈ 6 کی 7، گریڈ 5 کی 71، گریڈ 4 کی235، گریڈ 3 کی 13، گریڈ دو کی 63 اور گریڈ ایک کی 578 پوسٹیں شامل ہیں۔
وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بورڈ میں جمنازیم کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کر دیا