قبل از وقت ووٹنگ

قبل از وقت ووٹنگ پر ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت ووٹنگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اس کیلئے امریکا کی مختلف ریاستوں میں قبل ازوقت پولنگ جاری ہے۔
ٹرمپ کے بیان نے پولنگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ سابق امریکی صدر اور ریپلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی بدترین دھاندلی کی جا رہی ہے۔ قبل از وقت ووٹنگ کے عمل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے تمام معاملات پر شکوک ظاہر کر دیئے۔
دوسری جانب امریکی صدارتی الیکشن کے قریب صدارتی امیدواروں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام، ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دے دیا، تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کر کے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔
نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں دیا، تمام امریکیوں کی سپورٹ سے اگلی بار صدارتی منصب پر فائز ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر حملہ، 3 زخمی