فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ

فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، ملوث افراد کیخلاف کارروائی شروع

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف اور اس کارروائی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے، حکومت پاکستان حملے میں ملوث افراد کے خلاف جو کارروائی کرنے کا کہے گی، ضرور کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سے آئی شخصیات کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات قابل مذمت ہیں، فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ بھی انہی قابل مذمت واقعات میں سے ایک ہے، ہر موقع پر گڑبڑ کرنے والے یہ ایک درجن افراد پاکستانی عوام کے نمائندہ نہیں، ان کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہو یہ قطعی قبول نہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سابق فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، حملے کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا۔
افضل خان نے مزید بتایا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج کرنے کا مطلب اس طرح کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہوتا۔ یاسمین قریشی نے کہا کہ مظاہرے تمیز کی حد میں ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  وائٹ ہاوس کا مکین ٹرمپ یاہیرس: پولنگ آج ہوگی