فخرزمان نے شوکاز نوٹس کا جواب

فخرزمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا، معاملات طے ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان کے جارح مزاج اور کئی میچز میں ٹیم کو کامیابی دلانے میں نمایاں بیٹر فخرزمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا، پی سی بی کے نوٹس کے جواب کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔
اس تمام تر صورتحال سے انداز ہوتا ہے کہ فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ قومی بیٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے جواب میں اپنا مؤقف واضح کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے میں نرمی آئی ہے اور آئندہ چند روز میں فخر زمان کے معاملے پر پیش رفت کا امکان ہے۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کے لیے بورڈ سربراہان سے بات کی ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان کو بابر اعظم کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے بیان دینے پر شوکاز دیا گیا تھا۔ جارح مزاج اور کئی میچز میں ٹیم کو کامیابی دلانے میں نمایاں بیٹر فخرزمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا، فخر زمان نے زیادہ تر میچز میں اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دیا.

مزید پڑھیں:  ٹرمپ اور کملا کا ایک دوسرے پر تنقیدی نشتر چلانے کا سلسلہ جاری