ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج احتجاج کے حوالے سے بڑی خبر آنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف حسن ابدال اور دیگر علاقوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، تاہم خیبرپختونخوا کی عدالتوں کو سلام، 9مئی واقعات میں اے ٹی سی نے ہمارے لوگوں کو بری کر دیا۔
شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ کہیں بھی ٹھوس شواہد نہیں ملے، غلط طریقے سے جیلوں میں ہمارے لوگوں کو رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انصاف کیسے دیا جاتا ہے یہ خیبر پختونخوا اور پشاور کے ججزسے سیکھنا چاہئے، آج احتجاج کے حوالے سے بڑی خبر آنے والی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور پہنچی تو ان کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا، اب بھی لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، آج متعدد رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات طے ہے، ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، یہ سب من گھڑت بیانات ہیں۔
=
Load/Hide Comments