ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ تشویشناک ہے، اس سلسلے میں ضرور قانونی کارروائی کرینگے.
ترجمان دفتر خارجہ نے لندن میں ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف ضرور کارروائی کی جائے گی، برطانیہ میںقانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائزعیسیٰ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، اس کے بعد سابق چیف جسٹس پر حملہ کیا گیا تھا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج دوحہ پہنچے ہیں، اس دوران شہباز شریف امیر و قطری وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments