ویب ڈیسک: عدالت کی جانب سے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی خاتون ملزمہ کو بری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس ملزمہ کو بری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments