وزیراعظم کی قطری ہم منصب

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت دی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔
دوحا میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال جبکہ توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرامن حل اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے قطر کی کوششوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے مذاکرات کی سہولت کاری اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے قطر کے کردار کو سراہا۔
قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، قطری وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش بھی ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلی سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ حملوں کا ڈر، نیتن یاہو کا آفس تہہ خانہ میں منتقل