ویب ڈیسک: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری ،محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔
مراسلے کے مطابق ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے ۔
Load/Hide Comments