سیاسی جماعتوں کو ملا کر جلسے

پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں کے اپنے ساتھ ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جلد ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کا آغاز کریں گے جس کے لئے قومی و صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت والے اپنے آپ کو جمہوریت پسند کہتے ہیں، منتخب نمائندوں نے اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو کے علاہ کیا بات کرنی ہے،احتجاج کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دے رہے ہیں۔
رہنماء پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ مریم نواز صوبہ میں فاشسٹ طریقے سے حکومت چلا رہی ہے، ہمیں اپنے جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم دبا میں نہیں آئیں یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم آئینی و قانونی جنگ کو مستقل مزاجی سے لڑیں گے، ایسی حکومتیں زیادہ دیر قائم نہیں رہتی۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ہشت نگری میں گیس لیکج سے دھماکہ ،ایک بچہ زخمی ہو گیا