ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کردی ہے ۔
عمران خان کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے ۔
یہ عدالتٰ بشری بی بی کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کرچکی ہے۔بشری بی بی کی ضمانت کے بعد بانی پی ٹی آئی نے بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست کردی۔
رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات لگا دیے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کرینگے۔
اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی ہے۔
Load/Hide Comments