ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے اگلے 15دنوں کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے 15دنوں کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گیا ۔
Load/Hide Comments