ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے کی کمی کا سامنا ، ہدف کو پورا کرنے کیلئے منی بجٹ ناگزیر ہو گیا ۔
ایف بی آر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کیلئے مقررہ دسمبر تک کا ہدف پورا نہ ہوا تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی وصولی میں مشکلات ہوں گی۔
رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ایف بی آر کو 980 ارب روپے اکٹھے کرنا ہیں لیکن ابھی تک صرف 775 ارب روپے اکٹھے ہو سکے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق جدید سسٹم سے افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہوگی، ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا حاصل کرکے ٹیکس کا درست تخمینہ لگا سکیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت مرکزی اور شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے گی۔
Load/Hide Comments