اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم جاری کردیا

ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم جاری کردیا ۔
امریکی اخبار نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگاگیا ہے ۔
اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  ریگی ماڈل ٹاون میں آوارہ کتوں نے قیمتی پرندوں کو چبا ڈالا،چھان بین شروع