ویب ڈیسک: صوابی میں تیز رفتار ٹرک نے تین افراد کو کچل ڈالاجس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریت سے بھرے ٹرک نے ٹی ایم اے ٹیکس سے بچنے کے لئے رفتار تیز کردی ۔
تیز رفتاری کے باعث ٹرک نے تین افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کیا گیا ۔
اطلاع ملنے پولیس نے تیز رفتار ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے اکوڑہ خٹک کے مقام پر قابو کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
Load/Hide Comments