ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی انتہائی کم تنخواہوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی احمد کریم کنڈی کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ سکول کے 8 ہزار اساتذہ 2022 سے انتہائی کم تنخواہ لے رہے ہیں، حکومت نے کم سے کم ماہانہ اجرت 36 ہزار روپے مقرر کی ہے، صوبے کے ڈبل شفٹ سکولوں میں 1 لاکھ 58 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
احمد کریم کنڈی کی جانب سے جمع کروائے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والی حکومت میں اساتذہ بنیادی حق سے محروم ہیں، حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔
Load/Hide Comments