گلگت بلتستان کا جشن آزادی

گلگت بلتستان کا 77واں جشن آزادی آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اس مناسبت سے آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے۔
جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، مرکزی تقریب یادگار شہدائے چنارباغ میں ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلی بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پرچم کشائی کی۔
تقریب کے موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی
آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔
یکم نومبر 1947 وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی، گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔
ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948 میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاگورنرخیبرپختونخوا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکااعلان