اسرائیل ایران میں کہیں بھی

اسرائیل ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے ، نیتن یاہو کی دھمکی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد کارروائی کی بے مثال آزادی حاصل ہے، ضرورت پڑنے پر ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں ۔
نئے فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر اسرائیل ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے کیونکہ اسرائیل کو ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد کارروائی کی بے مثال آزادی حاصل ہے۔ن
یتن یاہو نے کہا میں نے اسرائیل کی دفاعی افواج اور سکیورٹی شاخوں کو جو حتمی ہدف دیا ہے وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
واضح رہے اسرائیلی حملے پر اپنے پہلے ردعمل میں ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اسے نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے اور نہ ہی کم سمجھا جانا چاہئے ۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا کا پختونوں کیساتھ ہونےوالےسلوک پرتحفظات کا اظہار