ویب ڈیسک: امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا جہاں وفد نے قید 3ملزمان سے ملاقات کی ہے ۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں اسیر 3ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔
امریکی سفارتخانے کے وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار جیل میں اسیر ملزمان سے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد کو ملزمان سے ملاقات ایڈیشنل سپرینٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کرائی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے ایک گھنٹے تک قیدیوں سے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالا جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
Load/Hide Comments