ویب ڈیسک: سپین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 150افراد ہلاک جبکہ ملک میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گیا، سیلابی ریلوں میں متعدد لوگ لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
Load/Hide Comments