بجلی چوروں کی پیسکو ٹیم پر فائرنگ

پشاور میں بجلی چوروں کی پیسکو ٹیم پر فائرنگ ،ایس ڈی او رشید گڑھی زخمی

ویب ڈیسک: پشاور میں بجلی چوروں نے پیسکو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ڈی او رشید گڑھی زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ شاد باغ کالونی میں پیش آیا جہاں پیسکو ٹیم بجلی چوروی کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی ۔
اس دوران پیسکو ٹیم نے 7لاکھ روپے سے زائد بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ملزمان کی بجلی منقطع کردی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور تشدد کرکے اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے بری خبر، گھی اور کوکنگ آئل مزید 20 فیصد مہنگا