خواجہ سرا ڈولفن ایان کیس

پشاور: خواجہ سرا ڈولفن ایان کیس کا مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا

ویب ڈیسک: خواجہ سرا ڈولفن ایان کیس کے معاملے پر خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
ڈولفن ایان کی درخواست پر تھانہ ہشت نگری میں ملزم عمران سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
درخواست گزار کے مطابق ملزم عمران اور اسکے ساتھیوں نے 2023 میں شبقدر سے اسلحہ کی نوک پر مجھے اٹھایا، مجھے اپنے حجرے لے گئے اور میری نازیبا ویڈیو بنائی۔
ملزمان مجھے ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے،29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا پتہ چلا،ملزم اور اس کے ساتھی مجھے ملنے کے لیے بھی بلاتے تھے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور میرے خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  کرم صورتحال، بلاول نے گورنر خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا