نوٹس مجھے چپ کرانے کیلئَے بھیجا

سب جانتے ہیں‌، نوٹس مجھے چپ کرانے کیلئَے بھیجا گیا ہے، عاطف خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے مالم جبہ کیس کے حوالے سے نوٹس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کی ہے، اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ مجھے نوٹس کیوں بھیجا گیا، نوٹس مجھے چپ کرانے کیلئَے بھیجا گیا، لیکن میں چپ نہیں بیٹھوں گا۔
انہوں نے ایکس پیغام میں مزید کہا کہ میری اپنی پارٹی کی حکومت نے مجھے نوٹس بھیجا ہے۔ مالم جبہ کیس نیب کی جانب سے بند کردیا گیا تھا، پھر بھِی نوٹس بھیجا گیا، سب جانتے ہیں کہ نوٹس مجھے چپ کرانے کیلئَے بھیجا گیا، لیکن ہرگز میں چپ نہیں بیٹھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی یہ کروا رہا ہے وہ عمران خان اور پارٹی کو دونوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن میں سچ بولتا رہوں گا اور اپنے اعتراضات پارٹی کے اندرونی فورمز پر اٹھاتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی سختیاں برداشت کر لیں کہ اس کے سامنے تو یہ کوئی معنی نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ نوٹس کیوں اور کس کے کہنے پر آیا، بہرحال اس سے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا مقصود ہے۔ اب میں چپ رہنے کی بجائے اور زیادہ بولوں گا۔ مالم جبہ سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی جانب سے عاطف خان کو نوٹس جاری کر کے طلب کر لیا گیا ہے۔ عاطف خان پر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل:جے یو آئی کی حکومت کو اسلام آباد مارچ کی دھمکی