امریکن سٹار این لی میریڈا اوپن

امریکن سٹار این لی میریڈا اوپن اکرون ٹینس کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: امریکن سٹار این لی میریڈا اوپن اکرون ٹینس کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں، این لی اپنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، اور عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے دارالحکومت میریڈا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں 24 سالہ امریکی ٹینس سٹار این لی نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
انہوں نے 24 سالہ کروشین حریف کھلاڑی انتونیا روجیچ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔

مزید پڑھیں:  فرانسیسی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور، عہدے سے فارغ