نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، حالت غیر

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی۔ یاد رہے کہ نرگس تھیٹر کی معروف اداکارہ ہیں، ان کے شوہر نے انہیں‌مبینہ طور پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی۔ کال پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کا شوہر انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا، اس نے آج بھی میری بہن کو مارا پیٹا جس پراس کی حالت غیر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس نے تاحال کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست نہیں دی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے بھائی یا اداکارہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر ہی اداکارہ کے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، محمد اورنگزیب