ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا کے انتحابات میں اے این پی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، گذشتہ 13 سال سے پی ٹی آئی کو جعلی مینڈیٹ کے زریعے زور زبردستی مسلط کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس موقع پر جے یو آئی کے سابق صوبائی امیدوار محمد احمد خان نے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ پختون کا نام بین الاقوامی طور پر روشن کریں گے، اے این پی کے دو سینیٹر 102 سینیٹرز پر بھاری ہیں، اے آین پی کو ختم کرنے کے نعرے تو بہت سنے لیکن اے این پی کو ختم کرنے کے نعرے لگانے والوں کی خود چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، پختونخوا کے انتحابات میں اے این پی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، گزشتہ 13 سال سے پی ٹی آئی کو جعلی مینڈیٹ کے زریعے زور زبردستی مسلط کیا گیا، جبکہ نادیدہ قوتوں کے عمل دخل کے بغیر باجوڑ میں اے این پی جیت گیا۔
پختون کے وسائل تخت پنجاب کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ 1800 ارب روپے کا مقروض صوبہ پنجاب بار کو کروڑوں روپے دیتا ہے۔ ادھر صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں ہوا جبکہ ہمارے وزیر اعلیٰ کو اس کی فکر ہی نہیں، یہاں پختون کو اپنا حق نہیں ملتا، سینکڑوں پختون ملک سے باہر چلے گئے۔
Load/Hide Comments