ضلع انتظامیہ کو ریوینیو مسائل فوری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضلع انتظامیہ کو ریوینیو مسائل فوری حل کرنےکی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضلع انتظامیہ کو ریوینیو مسائل فوری حل کرنےکی ہدایت، تمام سروس ڈیلیوری سینٹرز میں سہولیات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ریوینیو مسائل کے فوری حل کرنے کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام سروس ڈیلیوری سینٹرز میں سہولیات فوری طور پر مکمل کی جائیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ تمام ریونیو افسران کے تبادلے موجودہ قوانین کے مطابق کیے جائیں، جبکہ پیچیدہ ریونیو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو جاری ہدایات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لینڈ ریکارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر کے اسے سروس ڈیلیوری سنٹرز میں فعال کیا جائے۔ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے ان ہدایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضلع انتظامیہ کو ریوینیو مسائل فوری حل کرنےکی ہدایت، تمام سروس ڈیلیوری سینٹرز میں سہولیات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب