باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں دوران میچ

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں دوران میچ جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں دوران میچ شرپسندی میں ایک شخص جاں‌بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، واقعہ میں‌ملوث 6 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں‌باجوڑ کرکٹ لیگ فائنل میچ کے دوران جھگڑا ہوا جس میں‌ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے. اس واقعہ کے بعد میچ روک دیا گیا. تھرڈ امپائر کی جانب سے کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے پر دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس کے ساتھ ہی کرکٹ میدا ن میدان جنگ میں‌بدل گیا.
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس اۤفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے جذباتی انداز میں کہا کہ ویڈیوز کی مدد سے تمام شرپسندوں کو گرفتار کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تھوڑ پھوڑ اور جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ہیں۔ ویڈیوز کی مدد سے شواہد اکھٹا کر کے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
باجوڑ کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر دنگا فساد اور جھگڑا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ جھگڑے کے موقع پر دونوں ٹیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں اور ڈنڈے برسائے، جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی جس سے پویلین کے شیشے ٹوٹ گئے۔
یاد رہے کہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں دوران میچ شرپسندی میں ملوث 6 افراد گرفتار کر لئے گئے، جبکہ باجوڑ کے ڈی پی او نے کہا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے تمام شرپسندوں کو گرفتار کیا جائیگا۔ اس واقعہ میں جہاں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے وہیں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں.
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ٹیم 804 کے کھلاڑی کوآؤٹ دیئے جانے پر مبارک زیب اور گل ظفر دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا. ایف سی اور باجوڑ پولیس کے جوانوں نے حالات کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت فضل واحد عبد الطیف عمر 50 سال سکنہ نیاگ ماموند ضلع باجوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاڈی چوک میں سینکڑوں شہادتوں کاکہنےوالوں سےاعلان لاتعلقی