ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے نوشہرہ کلاں میں گرفتاری سے بچنے کیلئے راہزن دریائے کابل میں کود پڑے، اس دوران ایک جاں بحق جبکہ دوسرا رہزن نہر پار کر گیا۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ کلاں خویشکی چوکی کے قریب موٹرسائکل سوار نقاب پوش راہزنوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے راہزن دریائے کابل میں کود پڑے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دریائے کابل میں چھلانگ لگانے والوں میں ایک راہزن دریائے کابل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا راہزن دریا عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ راہزنوں کا ہنڈا 125 موٹرسائکل اور اسلحہ دریائے کابل کے کنارے سے مل گیا۔
پولیس نے دریائے کابل میں ڈوب جانے والے راہزن کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا، تاہم پولیس نے یہ بھِی بتایا کہ دونوں ملزمان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments