3ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10اے

3ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10اے کے تحت ہوگی، ترمیمی بل پیش

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، بل کے مطابق 3ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10اے کے تحت ہوگی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا اوربھتہ خوری کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی، بل میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ یہ قانون 2سال تک نافذ العمل رہے گا۔
انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ذیلی شق 4 ای میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر شکایات میں مطلوبہ شخص کو زیر حراست رکھنے کے معاملے پر ترمیم کی گئی۔ بل کے مطابق مطلوبہ شخص کو 3 ماہ مزید زیر حراست رکھا جائے گا، جبکہ ترمیم کے مطابق اب مطلوبہ شخص کو تین ماہ کی بجائے 6 ماہ تک زیر حراست رکھا جا سکے گا۔
بل میں درج ہے کہ جرائم میں ملوث شخص کو تین ماہ سے زائد حراست یا نظربندی میں شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے گا، 3ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10اے کے تحت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار ٹل شاہراہ گزشتہ 8ہفتوں سے بند، اشیا ضروریہ کی قلت کا خدشہ