رواں مالی سال 4اعشاریہ 26 ارب

رواں مالی سال 4اعشاریہ 26 ارب کے اضافی محاصل اکھٹے ہوئے، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے حوالے سے محاصل کی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 4اعشاریہ 26 ارب روپے کے اضافی محاصل اکھٹے کئے گئے جو کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
صوبائی ریونیو اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 14 اعشاریہ 8 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ محاصل حاصل کیے گئے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 10 اعشاریہ 58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 4اعشاریہ 26 ارب روپے کے اضافی محاصل کی وصولی کی گئی، اس عرصہ میں سیلز ٹیکس ان سروسز کی مد میں 11 اعشاریہ 25 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 3 اعشاریہ 59 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سیلز ٹیکس ان سروسز کی مد میں 9 اعشاریہ 3 ارب روپے اکھٹے کیے تھے، جبکہ اس عرصہ کے دوران انفراسٹراکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں محاصل 1 اعشاریہ 28 ارب روپے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 4اعشاریہ 26 ارب روپے کے اضافی محاصل اکھٹے کئے گئے جو کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس ان سروسز کی مد میں 21 اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 180 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، میتھیو ملر