ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے، اس واقعہ کے دوران 4 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں طوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں گرینیڈ پھٹنے سے 4 بچے زخمی ہو گئے ہیں، پولیس نے بتایا کہ کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کو نالے سے دستی بم ملا تھا، اس موقع پر بم دسپوزل یونٹ فوری طور پر طلب کر لیا گیا، واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments