ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر 18سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔
واقعات کے مطابق لنڈی کوتل سدو خیل میں نوجوان نے خود پر گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا، 18سالہ خیبر آفریدی نے خودکشی سے چند لمحے قبل دوستوں سے معافی پر مشتمل پوسٹ شیئر کر دی تھی۔
پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر زیادتی ہوئی ہو تو سب دوست و احباب معاف کر دیں، اس پوسٹ کے چند لمحے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا چراغ خود اپنے ہی ہاتھوں گل کر دیا، تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
یاد رہے کہ لنڈی کوتل میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر 18سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔
Load/Hide Comments