بڈھ بیر مین کوہاٹ روڈ پر

بڈھ بیر مین کوہاٹ روڈ پر بیکری میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر مین کوہاٹ روڈ پر بیکری میں فائرنگ واقعہ کے دوران باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ واقعات کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں مِیں والد کا نام نعمت اللہ اور بیٹے کا نام ہدایت اللہ بتایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بڈھ بیر مین کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں‌مقتولین باپ بیٹے کو ملزمان ملنگ اور نظام نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جو کہ مقتول نعمت خان کے سالے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان کی بہن کئی ماہ سے میکے بیھٹی ہوئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کوپارٹی لیڈرزسےزیادہ اہلیہ پراعتماد ہے:معاونین بشریٰ بی بی