ویب ڈیسک: ایران نے اپنا جدید دفاعی نظام تعینات کرکے اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل کے حملوں سے محفوظ رہنے اور دیگر اقدامات کیلئے اپنے نئے جدید ترین فضائی دفاعی میزائل سسٹم ’زوبین‘ کو تعینات کر دیا۔ یہ دفاعی سسٹم مقامی طور پر بنایا گیا ہے،زوبین سسٹم 360 ڈگری انٹرسیپشن کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسرائیل کے جدید ڈیفنس سسٹم ’آئرن ڈوم‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کی طرح کام کرتا ہے۔
زوبین ایران کی جدید ترین مقامی سطح پر تیار کردہ فضائی دفاعی ٹیکنالوجی ہے، جسے ایرانی آئرن ڈوم کا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ جدید میزائل ڈیفنس سسٹم 360 ڈگری انٹرسیپشن کی صلاحیتوں کا حامل ہے، جسے کم اونچائی والے فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی دفاعی سسٹم زوبین کا مقصد مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل اور راکٹ، ڈرون، توپوں کے گولے، فوجی ہیلی کاپٹر، اور یہاں تک کہ کم پرواز کرنے والے جنگی طیاروں سے حفاظت کرنا ہے، کسی بھی جنگی صورتحال سے بچنے کیلئے ایران نے اپنا جدید دفاعی نظام تعینات کرکے اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
Load/Hide Comments