صیہونیوں کی جنوبی لبنان پر بمباری

صیہونیوں کی جنوبی لبنان پر بمباری، مزید 30 شہری شہید، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی جنوبی لبنان پر بمباری سے مزید 30 شہری شہید جبکہ متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ ان میں بھی سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی طرح لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی دو علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، اور اس کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر مزید چھ میڈیکل ورکرز سمیت 45 لبنانی شہری شہید کر دیئے گئے، ادھر اسرائیل نے شام میں بھی دہشتگردانہ کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، اسرائیلی بمباری سے شام میں لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی حملے میں 10 شہری شہید ہوئے۔
صیہونیوں کی جنوبی لبنان پر بمباری کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی وار کیا گیا، حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کے دوران 7 افراد ہلاک جبکہ گیارہ اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، لبنان وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے سے شہدا کی تعداد 2ہزار 897 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  حکومت گرفتار زخمی کارکنوں سے زبردستی ویڈیوز ریکارڈ کروا رہی ہے،بیرسٹر سیف