6ججز کی چیف جسٹس سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی چیف جسٹس سے ملاقات

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی چیف جسٹس سے ملاقات، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز نے بھی ملاقات کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی، یہ وہ ججز تھے جنہوں نے سپریم کورٹ کو خطوط لکھ کر اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی۔ چیف جسٹس سے مداخلت کا خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے حلف اٹھانے کے اگلے دن ہی ملاقات کی۔
یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا، اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔
اس حوالے سے معاملات کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے معذرت کر لی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی چیف جسٹس سے ملاقات، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز نے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں مٹی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے