ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے کوشش ہے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے انڈرسٹینڈنگ ہو، انہوں نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق بھی کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام فریقین سے ہماری انڈر سٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہا ہو سکیں، مگر ان تمام امور میں پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں۔
صوبائی مشیر نے بتایا کہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگئی ہے، اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔ ملکی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہماری کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے انڈرسٹینڈنگ ہو.
Load/Hide Comments