ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مزید 25افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے، اس کے ساتھ ہی ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 329 ہو گئی۔ صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ اس حوالے سے جاری کر دی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 329 ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی سے 3ہزار 309 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک ڈینگی کے 484 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی کے 2ہزار977 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 31 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 2 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک پشاور سے سب سے زیادہ 1170، ایبٹ آباد سے 219 اور مانسہرہ سے 243 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع ہنگو سے 198، نوشہرہ سے 206، چارسدہ سے 148، کوہستان لوئر سے 199 اور مردان سے 86 ڈینگی کے مریض ریڈار پر آ چکے ہیں۔
Load/Hide Comments