ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ نرگس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
درج ایف آئی آر میں اداکارہ نرگس نے شوہر کیخلاف بتایا کہ ماجد بشیر اس کی جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، درج ایف آئی آر میں اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزم 9 کنال کا پلاٹ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔
اداکارہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ایسا نہ کرنے پر ماجد بشیر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے اور گھریلو عملے اور بھانجے کے سامنے تشدد کیا، اس کے ساتھ ساتھ کمرے میں بھی بند کر دیا۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی کہ فارم ہاؤس، سونا اور مزید رقم نہ دی تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا، اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کی گئی لیکن تاحال ملزم انسپکٹر ماجد بشیر کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ نرگس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Load/Hide Comments