پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ

پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، ملک بھر میں مجموعی تعداد 45ہوگئی

ویب ڈیسک: پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہو گئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں مجموعی تعداد 45ہوگئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق لکی مروت میں ایک بچی اور ڈی آئی خان میں ایک بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے 1-1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس موذی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، رکنیت بحال