ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرشرعی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنےکا حق دینے کے فیصلے کو شریعت کے برعکس قرار دے دیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بغیراجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کی جانب سے دیئَ گئے حکم میں کہا گیا تھا کہ اجازت کے بنا خاوند کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نکاح کا معاہدہ ختم کرسکتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالت عظمٰی کے فیصلے کو شریعت کے برعکس قرار دے دیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا کہ مرد کے دوسرے، تیسرے یا چوتھے نکاح پر شریعت میں کوئی قدغن نہیں۔ شوہرکے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی منکوحہ کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن وسنت سے متصادم نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن اس پر شرعی رائے رکھنے کا ہمیں حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ لینڈ آف لاء کے مطابق جبکہ شریعت کے منافی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 18 صفحات پرمشتمل فیصلہ 23 اکتوبرکو جاری کیا تھا۔
Load/Hide Comments