ویب ڈیسک: امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں بی52 طیارے تعینات کر دیئے ، اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے بحری جنگی جہاز بھی تعینات کئَے گئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بی52 طیارے اور بحری جنگی جہاز کی تعیناتی ملٹری ری ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہاز اور 3 جنگی جہاز رواں ماہ کے وسط تک واپس امریکا کی راہ لیں گے۔
دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کے حملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان مسائل کے حل کیلئے امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں بی52 طیارے تعینات کر دیئے ، اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے بحری جنگی جہاز بھی تعینات کئَے گئے ہیں۔
ادھر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مشرق وسطیٰ کے مسائل حل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اپنی کمپین میں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے۔
Load/Hide Comments